ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیندورمیں درخت کاٹنے کی اجازت کے لئے رشوت کا مطالبہ : لوک آیوکتہ کے جال میں پھنسا فاریسٹ آفیسر

بیندورمیں درخت کاٹنے کی اجازت کے لئے رشوت کا مطالبہ : لوک آیوکتہ کے جال میں پھنسا فاریسٹ آفیسر

Fri, 21 Jun 2024 19:54:26    S.O. News Service

بیندور 21 / جون (ایس او نیوز) بیندور ژون کے سب ڈیویژنل فوریسٹ آفیسر بنگارپا کو لوک آیوکتہ پولیس نے رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ 

 موصولہ اطلاع کے مطابق فوریسٹ آفیسر بنگارپّا نے کٹہل کا درخت کاٹنے کی اجازت دینے کے لئے مبینہ طور پر محمد انور حسن نامی شخص سے 4 ہزار روپے بطور رشوت طلب کیے تھے۔ محمد انور نے لوک آیوکتہ پولیس سے اس بات کی شکایت کی جس پر کارروائی کرتے ہوئے فوریسٹ آفسر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کے لئے جال بچھایا گیا اور رشوت قبول کرنے کے دوران بنگارپّا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ۔ جبکہ اس معاملے میں ونائیک نامی دوسرا ملزم مفرور بتایا جا رہا ہے۔

رشوت خور فوریسٹ آفیسر کی گرفتاری کی کارروائی منگلورو ڈیویژن کے لوک آیوکتہ ایس پی نٹراج ایم اے کی رہنمائی میں اڈپی لوک آیوکتہ ڈی وائی ایس پی پرکاش نے کرناٹکا لوک آیوکتہ انسپکٹر منجو ناتھ اور دیگر اہلکاروں کے اشتراک سے انجام دی۔


Share: